نرسنگ شعبے کووسعت دے کرمعاونت کی جائے، صاحبہ بڑیچ

April 01, 2023

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا میپ کی مرکزی سیکرٹری صاحبہ بڑیچ اور صوبائی سیکرٹری انسانی حقوق و امور خواتین عارفہ صدیق نے کہاہے کہ نرسنگ کے شعبے کی اہمیت اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نرسنگ کالجز کو وسعت دیکر اسے ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے اس وقت صوبے کے ہسپتالوں میں 925 نرسز خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) اور پاکستان نرسنگ کونسل کے معیار کے مطابق آئی سی یو میں ایک بیڈ پر ایک نرس اور ہر وارڈ میں تین بیڈز پر ایک نرس کی خدمات ہونی چاہیے لیکن یہاں آئی سی یو میں 15 بیڈز کو سنبھالنے کیلئے ایک نرس کی خدمات دستیاب ہے جو عالمی ادارہ صحت کے قوانین کی خلاف ورزی ہےرہنماؤں نے کہاکہ اس وقت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں نرسز کی ضرورت ہےاس لیے اس جانب توجہ دی جائے حکومت اہم شعبے کے پیش نظر نرسنگ کالجز کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ بھر پور مالی معاونت فراہم کرے اور اس حساس شعبے میں داخلے کیلئے کسی قابل اعتماد ادارے کے ذریعے امیدوار وں کا انتخاب کیاجائے ۔