ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز کی تعیناتیاں و تبادلے

April 01, 2023

کوئٹہ (خ ن)بلو چستان ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ نے مفاد عامہ و سروس کے تقاضوں کے پیش نظر بلو چستان ضلعی عدلیہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججزکے فوری وتاحکم ثانی تبادلے و تعیناتیاں کی ہیں اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللہ داد روشان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر جبکہ انکے پیشرو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید بادینی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین تعینات کردیا ہے عدالت عالیہ کے ہی ایک دوسرے اعلامیہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج II کوئٹہ کو ثالث I انچارج ملحقہ ثالث سینٹر کوئٹہ اور سینئر سول جج II کوئٹہ اللہ محمد کو ثالثII / رجسٹرار کورٹ ملحقہ ثالث سینٹر کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔