تاجر برادری اور عوام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، اے این پی

April 01, 2023

کوئٹہ (آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا کہ ٹریفک پولیس ماہ رمضان میں ایمانداری سے ڈیوٹیاں اسرانجام دے رہی ہے تاجر برادری اور عوام افطاری کے اوقات میں تعاون کرے اور ون وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کرے ۔ بیان میں کہا کہ ماہ رمضان ہر کسی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں کیونکہ اسلام ہمیں امن و بھائی چارے گی کا فروخت دیں کوئٹہ شہر میں افطاری کے اوقات میں مختلف مقامات پر ٹریفک بحال کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار بھی چوکس رہے اور تاجر برادری و عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ افطاری کے اوقات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں بیان میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اس لئے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک رواں دواں رکھا جائے۔