وہاڑی چوک پرگرین بیلٹ غیر قانونی، ختم کی جائے: ٹرانسپورٹرز

April 01, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق رکن صوبائی اسمبلی وامیدوار تحریک انصاف مدینہ فلائنگ کوچ اڈہ وہاڑی چوک کے مالک ٹرانسپورٹرز چوہدری ارشاد،پاٹنرجاوید اختر کھرل ،چوہدری ناصر،محسن جاوید ،حیدر علی،عمر فاروق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 2003 میں وہاڑی چوک پر مدینہ فلائنگ کوچ اڈہ کی منظوری کرائی اور تمام سرکاری محکموں کی جانب سے قواعد و ضوابط مکمل کرنے پر ڈی کلاس اسٹینڈ کا لائسنس جاری کیا گیا، جبکہ 2011 میں پی ایچ اے کا قیام عمل میں لایا گیا اور پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو عدم اعتماد تحریک کے زریعے ہٹائے جانے کے بعد ڈی سی ملتان اور پی ایچ اے کے ڈی جی نے سیاسی چپقلش کے نتیجے میں اپنے سیاسی کرتا دھرتاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہمیں آ ئے روز ہراساں وپریشان کرنا معمول بنا لیا اور غیر قانونی طور پر مدینہ فلائنگ کوچ اڈہ کا راستہ بند کرنے کے لیے محکمہ سوئی گیس انتظامیہ کی ملی بھگت سے گرین بیلٹ بنادی اور ساتھ ہی اڈہ کے ساتھ ٹریفک بلاک بھی لگا دیا جس کی وجہ سے صرف مدینہ فلائنگ کوچ اڈہ انتظامیہ بلکہ سفر کرنے والے مسافروں اور ملحقہ علاقہ کے مکینوں کو بھی آ مدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے اور پی ایچ اے انتظامیہ نے بہانہ یہ بنایا کہ مذکورہ گرین بیلٹ ماسٹر پلان میں درج ہے حالانکہ مذکورہ گرین بیلٹ غیر قانونی طور پر بنائی گئی اس سلسلے میں ہم نے بارہا ضلعی انتظامیہ کو غیر قانونی طور پر گرین بیلٹ ختم کرنے کے لیے درخواستیں دیں لیکن ضلعی انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مجبوراً عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا عدالت عالیہ نے ہمارے موقف کو سننے پر ہمیں حکم امتناع جاری کر تے ہوئے ڈی جی (پی ایچ اے )ڈی جی (ایس این جی پی ایل )اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں، چوہدری ارشاد ودیگر ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ گرین بیلٹ فی الفور ختم کی جائے اور ٹریفک بلاک بھی ختم کر دیئے جائیں۔