نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے ہی ملک بحران سے نکل سکتا ہے، مولانا امجد خان

April 01, 2023

لاہور (نمائندہ خصوصی) نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے ہی ملک بحران کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہےاس نظام کا نفاذ دیندار قیادت ہی کر سکتی ہے،ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ اسلامی احکامات پر عمل کر نے سے ہی معاشرے میں ہر فرد کو حقوق مل سکتے ہیں۔ دین اسلام نے معاشرے کے غربا کا خیال رکھنے اور ان کی امداد کے واضع احکامات دیئے ہیں اور مخلوق کی خدمت میں رب نے اپنی رضا رکھی ہے مہنگائی کے اس دور میں مخیر حضرات سفید پوش اور غریب،دیھاڑی دار طبقے کے ساتھ سحری اور افطاری کے لیئے راشن اور مالی تعاون کریں ۔