محکمہ بورڈز و جامعات اسٹے ختم کرانے میں ناکام، کرتار دیوانی مدت مکمل کرکے رخصت

April 01, 2023

کراچی( سید محمد عسکری)اسٹے آڈر کے زریعے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں پرووائس چانسلر کے عہدے پر برقرار رہنے والے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر کرتار دوانی جمعہ کو چار سالہ مدت مکمل ہونے رخصت ہوگئے ہیں۔سابق سیکریٹری بورڈ و جامعات ریاض الدین قریشی کے دور میں سندھ بھر کی جامعات سے تمام ریٹائرڈ پرووائس چانسلرز فارغ کردئیے گئے تھے کیونکہ محکمہ بورڈز و جامعات کو محکمہ قانون نے رائے دی تھی کہ پرووائس چانسلر صرف حاضر پروفیسر ہی ہوسکتا ہے تاہم ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے دو پی وی سیز ڈاکٹر کرتار دیوانی اور ڈاکٹر زرناز واحد اپنی برطرفی کے خلاف عدالت سے اسٹے لے لیا اور محکمہ بورڈز و جامعات وہ اسٹے ختم کرنے میں ناکام رہا تاہم اس دوران سندھ حکومت نے تمام اصول اور قواعد نظر انداز کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی صاحب زادی نصرت شاہ کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ڈاؤ یونیورسٹی کا پی وی مقرر کردیا گیا تاہم ان کے تقرری کے خط میں حیرت انگیز طور پر مدت ہی متعین نہیں کی گئی ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی بطور پی وی سی تقرری کے محکمہ بورڈز و جامعات نے عدالت سے اسٹے ختم کرانے میں دلچسپی ہی نہیں لی پہلے ڈاکٹر زرناز نے اپنی مدت مکمل کی اور اب ڈاکٹر کرتار دیوانی بھی اپنی مدت مکمل کرگئے اور محکمہ بورڈز و جامعات اسٹے ختم کرانے میں مکمل ناکام رہا۔ بعد ازاں نصرت شاہ کو دوسرے نمبر پر ہونے کے باوجود لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی کا وی سی مقرر کردیا گیا۔ اس وقت ڈاؤ میں واحد پی وی سی ڈاکٹر سارہ قاضی رہ گئی ہیں جو رواں سال 26 مئی کو ریٹائر ہوجائیں گی۔ انھیں رواں سال 2 فروری کو ہی پی وی سی مقرر کیا گیا تھا یعنی انھیں ریٹائرمنٹ تک صرف چار ماہ سے بھی کم عرصے کے لیے پی وی سی مقرر کیا گیا ہے۔