سعدیہ چوہدری کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ اجتماعات کا انعقاد

April 02, 2023

الوٹن ( نمائندہ جنگ) لوٹن کے رہائشی چوہدری افضال کی جواں سالہ بیٹی سعدیہ چوہدریکے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ اجتماعات کاانعقاد انعقاد کیا گیا۔سعدیہ چوہدری مرحومہ کے لئے خانہ کعبہ اور حرم شریف میں بھی دعائیں مانگی گئی ہیں۔ یہ بات چوہدری افضال نے مرحومہ کے ختم شریف پر بتائی ختم شریف اور افطاری کا اہتمام ان کی رہائش گاہ پر کیا گیاجس میں شعبہ تعلیم کے مسٹر عابد ، مسٹر جاوید سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی کی مغفرت کے لیے امام کعبہ نے بھی دعا کی ہے۔علاوہ ازیں مرحومہ کی فیملی کی شازیہ چوہدری، نازمین چوہدری، صبیحہ چوہدری، فرید چوہدری، ایاز چوہدری اور سجاد چوہدری کی جانب سے لوٹن سینٹرل ماسک میں دعائیہ تقریب اور بڑی افطاری کا اہتمام خطیب لوٹن سنٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد کی نگرانی میں کیا گیا کیا گیا جس میں خصوصی دعائیں علامہ حافظ اعجاز احمد، ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر لوٹن پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، حافط محمد اسلن نے کرائیں۔کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی شرکاء میں ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، چئیرمین میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ حاجی چوہدری محمد قربان، ممتاز اکیڈمک جمیل احمد، خلیل احمد، عقیل احمد شامل تھے اس موقع پر مرحومہ کی دادی محترمہ زیور چوہدری، والدہ شاہدہ شہباز ، بھائیوں نوید چوہدری، اسکول ٹیچر حافظ عاطف چوہدری، عتیق چوہدری، سہیل چوہدری، ہمشیرہ محترمہ سما چوہدری، چچا نجم چوہدری اور دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ تعزیت کی گئی اور مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔ مرحومہ کی فیملی کے محمد مقصود علی چوہدری، سرفراز علی چوہدری، لالہ چوہدری امتیاز، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، لالہ چوہدری مصطفیمہتہ، لالہ چوہدری ابرار جٹا، زاہدہ چوہدری، محمد ضیاء، معروف چوہدری، سراج چوہدری، وقاص احمد چوہدری، طیب چوہدری، اورنگ زیب خان، جہانگیر چوہدری، فرید چوہدری، خیام چوہدری، شگفتہ شہباز، حسام چوہدری، وسام چوہدری، مسٹر عاطف مصباح چوہدری، حنا چوہدری، مسٹر اسماعیل، ہارون چوہدری، عباس چوہدری، حماد چوہدری، دعا چوہدری، باسط رشید، سائرہ شہباز، صاعقہ شہباز، طاہر چوہدری، نوشین شہباز، ناہید شہباز، شکیلہ شہباز، چوہدری فریاد الہی، نورین شہباز، نرگس چوہدری، ثاقب چوہدری، لوبان چوہدری، پہلوان انیس فریاد چوہدری، شکیل الزمان، شازیہ شکیل، قاسم چوہدری ، شاہد زمان چوہدری، پارس زمان، شکیل افسر، اسد یاسین، ناصر یاسین، اور دیگر کے ساتھ بڑی تعداد میں کمیونٹی نے اظہار رنج و غم کیا۔ دریں اثنا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحریک آزادی کشمیر بورڈ کے چیئرمین سابق مئیر محمد ریاض بٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک غلام محی الدین، پی ٹی آئی کے محمد فیاض قریشی اور سابق مئیر کونسلر طاہر ملک نے افضال چوہدری کی رہائش گاہ پر بروز جمعہ جاکر فاتحہ خوانی کی اور خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں پاکستان آزاد کشمیر سے متعدد شخصیات نے بذریعہ فون اور سوشل میڈیا تعزیت کی اظہار تعزیت کرنے والوں میں بریگیڈیئر( ر )ظفر اقبال تھوتھال، سابق کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری عبدالقیوم ، کرنل (ر ) عبدالمجید، انجینئر احسن قیوم چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری اقبال شیرازی شامل ہیں ۔