انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی نژاد امریکیوں کے خدشات

April 02, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی حالیہ وحشیانہ خلاف ورزیوں اور پاکستانی نژاد امریکیوں کے خدشات کی روشنی میں پاکستانی امریکن کولیشن (501(c)(4) آرگنائزیشن) نے کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ باضابطہ مشغولیت کا آغاز کیا ہے جو انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی نگرانی کرتی ہے۔ نمائندہ کرسٹوفر اسمتھ، نمائندہ سوسن وائلڈ، نمائندہ ماریا ایلویرا سالزار، نمائندہ فرنچ ہل، نمائندہ رچ میک کارمک، نمائندہ جان جیمز اور نمائندہ اماتا رادیوگن کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزیئر پیش کیا جائے گا جو 210 صفحات پر مشتمل شواہد کا مجموعہ ہے۔ پاک امریکن کولیشن کے تعاون سے 1700 سے زائد پاکستانی امریکن فزیشنز، پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس کے 1000 سے زائد ممبران اور ملک بھر سے پاکستانی امریکن لائرز ایسوسی ایشنز کا ایک گروپ اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ایک مستحکم، پرامن، محفوظ اور جمہوری پاکستان ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بہترین مفاد میں ہے۔