پنجاب اور کے پی کے الیکشن جمہوری ڈھانچے کیلئے بہت اہم ہیں، ضیاء عباس

April 02, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے انتخابات ملک کے مستقبل کے جمہوری ڈھانچے کے لئے بہت اہم ہیں، اسے مذاق بنانے کی کوشش افسوس ناک ہے، اعلی عدالتوں کو ان انتخابات کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے فل کورٹ بنانا چاہئے، تین ججوں کی مدد سے اتنے اہم کیس کا فیصلہ لینا فیصلے پر تنقید کا باعث بنے گا جس سے اعلی عدالتوں کے وقار کو بھی دھچکا لگے گا۔