ڈیم فنڈ کیلئے 25 لاکھ دیئے تو ثاقب نثار نے میرا کیس ختم کردیا، محمود بھٹی

April 02, 2023

کراچی(ٹی وی رپورٹ) پیرس میں مقیم عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کیلئے 25لاکھ دیئے تو ثاقب نثار نے میرا کیس ختم کردیا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جب میرے اسپتال آئے تو مجھے نہیں معلوم تھا یہ کون شخص ہے۔ میرے اسپتال میں اگر کوئی چیز غلط ہورہی تھی تو انہوں نے انکوائری کیوں نہیں کرائی، ثاقب نثار مجھے ڈیزائنر ڈاکو کہہ کر پکارتے رہے۔ ثاقب نثار کی وجہ سے میں نے اسکالرشپ اور غربا کی شادیاں بند کردیں، ثاقب نثار نے میری زندگی تباہ کردی ثاقب نثار جج نہیں فرعون بنے ہوئے تھے۔ ڈیم فنڈ میں 25 لاکھ روپے چندہ دیا تو میرا کیس ثاقب نثار نے ختم کردیا، یتیم خانہ بنانے کے لئے زمین لی، اس پر بھی قبضہ ہوگیا۔ پیرس میں مقیم عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنرکے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق چشم کشا انکشافات اتوار دوپہر 2:30 صرف جیو نیوز پر دیکھئے۔