آئی ایم ایف کی شرائط سے حکمران عوام کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں، جاوید قصوری

April 02, 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے حکمران 22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں ، بجلی پر 3.23روپے فی یونٹ فکس سرچارج کی منظوری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس اضافے سے صارفین پر 335ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا،حکومت عوام کی مشکلات کا احساس کرئے اور اس اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے ، مافیا نے پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔