پہلا ٹی20، سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دیدی

April 02, 2023

فوٹو بشکریہ آئی سی سی / ٹوئٹر

پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں ہرا دیا۔ میچ میں سری لنکا نے پانچ وکٹ پر 196 رنز بنائے، ہوم ٹیم بھی 8 وکٹوں پر 196 رنز بنا سکی۔

آکلینڈ میں سری لنکا کی پہلی وکٹ پہلی گیند پر گری پھر کوشل مینڈس مینڈس نے 25 رنز بنائے۔ سری لنکن اننگز کی خاص بات چرتھ اسالانکا کی 67 رنز کی اننگز تھی۔ کوشل پریرا نے بھی 53 رنز بنائے اور وہ ناٹ آوٹ رہے، سری لنکا کا اسکور پانچ وکٹ پر 196 رنز رہا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز تین رنز پر پویلین لوٹ گئے، پھر ڈیرل مچل نے 66 اور ٹام لیتھم نے 27 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا۔

چیمپ مین نے 33 اور راچن روندرا نے 26 رنز بنا کر جیت کی امید بنائے رکھی۔

میچ کی آخری گیند پر نیوزی لینڈ کو جب 7 رنز درکار تھے تو اش سوڈھی نے چھکا لگا کر میچ ٹائی کردیا۔

جب میچ سپر اوور میں چلا گیا تو وہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم بجھی بجھی نظر آئی اور صرف 8 ہی رنز بناسکی۔ تاہم سری لنکا نے 9 رنز کا ہدف تین گیندوں پر ہی پورا کردیا۔