10 ٹیمیں مدمقابل، کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائرز کا شیڈول جاری

May 24, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈکپ کے کوالیفائر میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ زمبابوے میں18جون سے نو جولائی تک کھیلے جانے والے ایونٹ کے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈ، نیپال اور امریکا گروپ اے جبکہ سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اورعرب امارات کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے۔ دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996کی چیمپئن سری لنکا کو مخالف گروپوں میں رکھا گیا ہے۔ دو فائنلسٹ ٹیمیں ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کریں گی۔ افتتاحی روز میزبان زمبابوے ، نیپال اور ویسٹ انڈیز کا امریکا سے مقابلہ ہوگا۔