ناگویا ( نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) 20ویں ایشین گیمز میں جمعرات کے مقابلوں میں بڑا اپ سیٹ ٹیبل ٹینس کے فائنل میں ہوا۔ میزبان جاپانی مردوں کی ٹیم نے روایتی حر یف اور عالمی چیمپئن چین کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ جاپان کے 17 سالہ تیراک شن اوہاشی نے مردوں کے پیراکی مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔میڈلز ٹیبل پر مجموعی طور پر چین پہلے، جاپان دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔ فلپائن کے جمناسٹ کارلوس یولو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ مردوں کے کرکٹ مقابلوں میں افغانستان نے جاپان کو48 رنز جبکہ ملائیشیا نے ہانگ کانگ کو 8وکٹ سے ہرایا۔ ہاکی میں بھارتی مینز ٹیم نے جنوبی کوریا کو 8-2 سےجبکہ مردوں کی کبڈی میںچینی تائپے کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔