ناگویا( نمائندہ خصوصی)ایشین گیمز کے دوران چار ملکوں کے کھلاڑیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہے،جس میں ازبکستان کی خاتون ایتھلیٹ بھی شامل ہیں،سوشا نم نامی خاتون ایتھلیٹ کے علاوہ منگولیا کےباکسر،تھائی لینڈ کے باکسر چوٹامٹ را جائی کے علاوہ میانمار کےٹک بال ٹیم کے ایک کھلاڑی کے غائب ہونے کی اطلاع کے بعد پولیس حکام نے ان کی تلاش شروع کردی تھی،ان کھلاڑیوں کو ناگویا میں شہر سے دور ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔