کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ دوسرے راؤ نڈ میںفیصل آباد، پشاور وائٹس، فاٹا اور حیدرآباد نے فتوحات حاصل کیں۔ جمعرات کو فیصل آباد میں راولپنڈی ٹیم 198 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ حسنین جاید نے 52 رنز دے کر 5 اور عمیر نذیر نے 61 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔102رنزکے ہدف کے تعاقب میں فیصل آباد نے 2 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا ۔ پشاور میں بہاولپور نے 5 وکٹوں پر 324 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔ نعمان نے 124 اور محمد یوسف نے 119 رنز بنائے۔