ڈربن (جنگ نیوز) تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 297 رنز بنائے۔ میتھیو بریٹزکے نے 106 گیندوں پر شاندار 112 رنز بنائے۔ مارکو یانسن نے 59 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے، دونوں نے چھٹی وکٹ کیلئے 107 رنز کی شراکت قائم کی۔ جواب میں کینگروز 230 رنز پر فارغ ہوگئے ۔ مچل مارش نے 60 اور میٹ رینشا نے 44 رنز بنائے۔ کیشو مہاراج نے 20 رنز دے کر 4 جبکہ بیورن فورٹن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔