کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عماد بٹ کے 200 انٹرنیشنل میچ مکمل ہوگئے۔ ایشین گیمز میں چین کے خلاف انہوں نے اپنا 200 انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ان کا کہنا ہے کہ 200 میچز مکمل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، آج بھی پاکستان کی جرسی پہننے پر وہی جذبات، جذبہ اور فخر محسوس ہوتا ہے جو پہلے دن تھا۔