کرہ ارض پر انتہائی مضبوط اور طاقتور ترین مخلوق

May 26, 2023

اوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ نامی کیڑے کو کرہ ارض پر انتہائی مضبوط اور طاقتور ترین مخلوق مانا جاتا ہے۔

اس کیڑے کا حجم یا جثہ لگ بھگ ایک ملی میٹر ہوتا ہے لیکن وہ اپنے وجود سے ایک ہزار گنا زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بطور انسان اگر ہم اپنی جسامت سے دُگنے وزن کی حامل چیز اٹھا لیں تو ہمیں کسی ایتھلیٹ جیسا کارنامہ انجام دینے والا سمجھا جاتا ہے، لیکن اللّٰہ تعالیٰ کی یہ چھوٹی سی مخلوق اپنے سے سیکڑوں گنا زیادہ وزن اٹھانے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

مثلاً براعظم ایشیا میں پائی جانے والی چیونٹیاں اپنے جسم سے 100 گنا زیادہ وزن اٹھاتی ہیں جبکہ گوبر میں پایا جانے والا کیڑا اپنے سے 400 گنا زیادہ وزن اٹھاتا ہے۔

جہاں تکاوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ کا تعلق ہے تو ان کا مقابلہ تو مذکورہ بالا چیونٹیاں بھی نہیں کرسکتی ہیں۔

اوریبٹیڈ یا آرمورڈ مائیٹ کے انتہائی طاقتور اور مضبوط ہونے کی وجہ اس کے جسم کا بیرونی سخت اور مضبوط حصہ ہے جس کی بناوٹ ایسی ہے کہ یہ انتہائی سخت جان ہے اور اپنے سے 1180 گنا زیادہ وزن اٹھا سکتا ہے۔