علامہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن آج پاکستان روانہ ہوں گے

May 27, 2023

بولٹن (نمائندہ جنگ) علامہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف برطانیہ کا چار ہفتوں کا تبلیغی دورہ مکمل کرنے کے بعدآج 27مئی برورز ہفتہ 2بجے دوپہر مانچسٹر کے ہوائی اڈے سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ انجمن محبین مشائخ بگھار شریف کے علاوہ دیگر عقیدت مند انہیں رخصت کریں گے۔