برطانیہ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد میں اضافہ

May 27, 2023

راچڈیل (نمائندہ جنگ) چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کر برطانیہ پہنچنے والے غیر قانونی مہاجرین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال غیر قانونی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو رواں سال مجموعی طو رپر 80ہزار کے قریب مہاجرین برطانیہ میں داخل ہو جائینگےماہ مئی میں مجموعی طور پر 1351سیاسی پناہ کے متلاشی برطانیہ پہنچ چکے ہیں جبکہ رواں سال آنے والوں کی تعداد ساڑھے 7ہزارتک پہنچ گئی ہے۔