قوم شہداء پاکستان کے لواحقین کیساتھ ہے‘ سینیٹر ثمینہ زہری

May 27, 2023

کوئٹہ ( پ ر) سینیٹرثمینہ ممتاز زہری نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں ’’ یوم تکریم شہدائے پاکستان’’ کے حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد پاک وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء اور پاک افواج سے قوم کی والہانہ اور لازوال محبت ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔،شہداء کا وقار مجروح کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی اور نہ ہی کبھی بھولے گی۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہی وطن عزیز قائم ہے۔وطن کے غیور عوام نے اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا خوش آئند ہے اور یہ تقریبات پاک وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء اور پاک افواج سے قوم کی والہانہ اور لازوال محبت ظاہر ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے ریاست کی علامت ہیںاورتمام ادارے ملک کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ بلاشبہ وطن عزیز کے دفاع اور امن و امان کے قیام کے لئے پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے خدمات انجام دیتے ہیںتاکہ ہم سکون سے زندگی بسر کر سکیںجبکہ دفاع پاکستان میں شہدا ء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ قوم پاکستان کے امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے کی خاطرشہداء اور پاک افواج کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔انہوں نے شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ پاک افواج سمیت پوری محب وطن پاکستانی قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔