• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی خانوزئی کا فوری تبادلہ کیا جائے، علاقائی آل پارٹیز، اولس کاریزات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)علاقائی آ ل پارٹیز کاریزات اور اولس کاریزات خانوزئی کے رہنمائوں ملک فرید پانیزئی ، صابر خان ، سمیع اللہ ،ملک محمدعظیم لالا ، جمشید کاکڑ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اے سی خانوزئی کا فوری تبادلہ کیا ، علاقے میں تعینات فورس کو علاقے سے واپس بلایا اور تمام مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹس کو منسوخ کیا جائے ، بصورت دیگر کوئٹہ ژوب ہائی وئے آئندہ ہفتہ بند کردیں گے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں شہری علاقوں پر بمباری کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ خانوزئی پرامن علاقہ ہے جہاں کے عوام پڑھے لکھے اور باشعور ہیں وہاں ایک اسسٹنٹ کمشنر کے جانبدارانہ روئیے اور علاقائی معاملات میں بے جا مداخلت نے مسائل کو جنم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایک فورس لائی گئی ہے جو مبینہ طور پر عام لوگوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت علاقے کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے اور مذکورہ اے سی کو فوری طور پر ٹرانسفر اور فورس کو واپس بلائے اور علاقے میں ہونے والی تمام غیر قانونی الاٹمنٹس کو منسوخ کیا جائے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹس کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا مگر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید