• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک کالونی میں ائیر گن سیل پھٹنے سےدو خواتین اور ایک بچی زخمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نامعلوم سمت سے فائر کیا جانے والا ائیر گن سیل قمبرانی روڈ بینک کالونی کے ایک گھر میں گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق رہائش پذیر محکمہ تعلیم کے چوکیدارصلاح الدین کے گھر پرفائر کیا جانے والا ائیرگن سیل گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کے صحن میں بیٹھی صلاح الدین کی والدہ اس کی بھابھی اور بھتیجی مروہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
کوئٹہ سے مزید