• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویلین کیسز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کا فیصلہ آئین و قانون کیخلاف ہے، علی احمد کرد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے سویلین کیسز کی ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ فیصلہ آئین و قانون کے خلاف ہے۔یہ بات انہوں نے ،،جنگ،، سے گفتگو کرتے میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے حکمرانوں اور مقتدرہ کو خوش کرنے کیلئے غیر آئینی فیصلہ کیا۔آئین میں اس کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور مقتدرہ کی ایماء پر بنائے گئے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 1973کے آئین کو نہیں بلکہ غیر آئینی 26 ویں ترمیم کو سامنے رکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے بعد اب فوج کے افسرملک کے عوام کی زندگیوں اور سزا و جزاء کے فیصلے کریں گے۔اور عدالتوں کی اہمیت ختم ہوکر رہ گئی ہے۔یہ فیصلہ اس ملک کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور آئین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔جس کو ہم نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ اس غیر آئینی فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید