کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں مسلح رہزنوں نے ایک نوجوان سے موٹرسائیکل،موبائل فون اور نقدی چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق کچلاک کلی جہانگیر آباد میں مسلح رہزنوں نے ایک نوجوان سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین لی مزاحمت کرنے پر مسلح رہزنوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔