• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی دفاع کیلئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مرکزی مسلم لیگ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے امیر حافظ محمد ادریس مغل ، علا مہ مقصود علی ڈومکی ، شکر خا ن رئیسانی ، راز محمد لونی و دیگر نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، سیمینار سے سردار خان نیازی، مولا بخش ذاکر، رحمت لالا، نور خان،نسیم آغا و دیگرنے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو بھرپور انداز میں جواب دئے کر دشمن کو بتادیا کہ پاکستانی قوم اور فورسز ملک کے دفاع کے لئے ہر لمحہ چوکس اور ہر قسم کی قربانی دینےکیلئے لئے تیار ہیں افواج پاکستان کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے 5 جنگی طیارے اور 25 سے زائد ڈرون تباہ کرکے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے اور بتادیا کہ اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی جارحیت کرنے کی غلطی کی تو اس کو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید