• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے حلقے کے عوام کو سولرسسٹم کی سہولت دینگے، اصغر رند

کوئٹہ(پ ر)رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری میر اصغر رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ علاقے کے تمام مسائل جتنی جلدی ہوسکے حل ہوں۔عوام کی تکالیف کو مد نظر رکھ کر میں نے پورےحلقے کے عوام کو سولر سہولت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ کچھ حلقوں میں سولر پہنچ چکے ہیں اور باقی ماندہ 75 فیصد علاقوں میں بجٹ سے پہلے سولر سہولت فراہم کی جائیں گی۔ بقیہ25فیصد علاقوں کے عوام کے لئے بھی ویسے سولر سسٹم منظوری دی جاچکی ہے۔ بجٹ کے بعد سو فیصد حلقے کے عوام کو یہ سہولت فراہم کر دی جائیگی۔ حلقے میں ضرورت کے مطابق لنک روڈ بنانے پر پلاننگ جاری ہے جبکہ آبی وسائل پر بھی ترجحی بنیادوں پر کام جاری ہے، آب نوشی کی کچھ سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں اور باقی جن جن علاقوں میں پینے کے پانی کی ضرورت ہوگی وہاں بھی آب نوشی سکیمیں دی جائیں گی۔ عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ریسکیو سینٹر پر ایک خطیر رقم سے فوراً کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم جیسی بنیادی ضرورت پر ترجیحی بنیادوں پر کوشش جاری ہے خاص طور پر گرلز سکولز کو اولین ترجیح دی جائیگی ،اس سلسلے میں میری کوششوں سے آج درج متعدد سکول اپ گریڈ کر دئیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید