کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) مغربی بائی پاس اختر آباد کے قریب پہاڑ پر پکنک کیلئے جانے والے نوجوان نے اپنے دوست کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پسٹل قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ کے علاقے بشیر چوک کا رہائشی غلام سخی ولد حاجی حبیب اللہ اپنے ددستوں کے ہمراہ گزشتہ روز پکنک منانے کیلئے مغربی بائی پاس اختر آباد کے قریب پہاڑ پر گیا تھا جہاں ایک دوست ادریس نے فائرنگ کر کے غلام سخی کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او بروری تھانہ محمود خروٹی نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ ایس ایچ او نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ادریس کو گرفتار کر کے پسٹل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر کے ملزم کو سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم افغان شہری ہے اور مقتول کا قریبی رشتے دار بتایا جاتا ہے۔