اومی کرون انفیکشن سے متاثرہ 10 فیصد افراد میں طویل مدتی کوویڈ19 موجود رہتا ہے، جدید تحقیق

May 27, 2023

کراچی ( جنگ نیوز) کووڈ 19 کی ایک قسم اومی کرون انفیکشن سےمتاثر ہونے والے تقریباً 10 فیصد افراد میں کووڈ کے طویل مدتی اثرات رہتے ہیں۔ 10 ہزار مریضوں پر ہونے والی ایک امریکی تحقیق کے مطابق یہ تعداد ابتدائی تخمینے سے کم ہے اور اس سے ’ لونگ کوویڈ‘ یا تادیر کوویڈ رہنے کی پراسرار بیماری کے اسرار جانے میں مدد ملے گی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کی ابتدائی فائنڈنز میں درجن بھر علامتیں نمایاں کی گئی تھیں جو کہ ’ تادیر رہنے والے کوویڈ‘ کی نشاندہی کرتی ہیں۔