چہار باغ رہائشی منصوبہ فن تعمیرات کا شاہکار ہوگا، سی ای اور واڈا

May 28, 2023

لاہور(پ ر)عمران امین سی ای او روڈا نے کہا ہے کہ راوی شہر کا چہار باغ رہائشی منصوبہ فن تعمیرات کا شاہکار ہوگا عالمی معیار کا انفراسٹرکچر اسے دیگر منصوبوں سے ممتاز کریگا عمران امین کا کہنا تھا کہ چہار باغ منصوبہ جوکہ 322ایکٹر سے زائد رقبہ پر بنایا جارہاہے اس کے دو فیز ہونگے۔ پہلے فیز کے رہائشی اور کمرشل تعمیرات بارے ابتدائی مرحلہ مکمل ہو چکا جبکہ یہاں جاری ترقیاتی کام بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے ۔