ترقیاتی منصوبے کوئٹہ کے عوام کیلئے عذاب بن گئے‘ جمعیت ن

May 28, 2023

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت نظریاتی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں گیس پائپ لائن بچھاناعوام کیلئے عذاب بن چکاہے منصوبے کے تحت پانی کی لائنیں اور پی ٹی سی ایل کیبل ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں تودوسری جانب سڑکوں کی خستہ حالت کے باعث گردوغبار سے شہری مختلف امراض کا شکارہورہے ہیں ترقیاتی کام کے دوران کوئی حکمت عملی نظرنہیں آرہی رہنمائوںنے کہاکہ دانستہ طورپرکوئٹہ کی سڑکوں کو توڑ دیاگیاہے جس سے دن بھر ٹریفک جام رہتاہے شہری کو پہلے ہی بجلی گیس پانی اورروزگار کے مسائل کاسامنا ہے ان حالات میں لوگوں کو سڑکوں پر چلنا بھی مشکل بنادیاہے ترقی کے دعوے صرف بیانات تک محدو دہیں۔