کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف لورالائی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازے جانے پر یونیورسٹی کیمپس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، ملازمین اور طلباء نے بھرپور شرکت کی تقریب کے دوران وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے کیک کاٹا جبکہ یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلباء نے انہیں تمغہ امتیازملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بطورِ تحفہ یادگاری تحائف بھی پیش کے اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کے لیے تمغہ امتیاز ایک اعزاز ہے یہ نہ صرف ان کی ذاتی و پیشہ ورانہ کامیابی ہے بلکہ یونیورسٹی آف لورالائی کے لیے بھی باعثِ فخر ہے ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے شعبہ تعلیم میں بہترین خدمات انجام دی ہیں ان کی قیادت میں یونیورسٹی آف لورالائی میں تعلیمی و انتظامی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ نے اس موقع پر فیکلٹی، افسران، ملازمین اور طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی ذات کے ساتھ ساتھ ان تمام افراد کی محنت اور تعاون کا اعتراف ہے جو تعلیم کے فروغ اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔