کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کیلئے جنگلات کے تحفظ اور بلاک پلانٹیشن پر مؤثر انداز میں عملدرآمد ناگزیر ہوگیا ہےماہرین کے مطابق جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرکے نہ صرف ماحول کو صحت مند بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا بھی مقابلہ کیا جاسکتا ہے رپورٹ کے مطابق رواں سال جون ،جولائی اور اگست میں کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان شدید ترین گرم موسم رہاموسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے یہ سنگین صورتحال ہے بارشوں کے نہ ہونے سے اسوقت بلوچستان کے مختلف شہروں کو کہیں معمولی اور کہیں زیادہ نوعیت کی خشک سالی کا سامنا ہے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے جنگلات کا تحفظ اور درختوں کی تعداد میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ کامیاب اور پائیدار شجرکاری کیلئے بلاک پلانٹیشن پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔