کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونین کے صوبائی صدر حاجی رمضان اچکزئی اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان نےمطالبہ کیا کہ ٹریڈ یونینز پر پابندی ختم تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی حق کے لئے آواز بلند کرنے والے معطل ملازمین کو بحال لواحقین کوٹہ پر بھرتیاں کیں اورکول مائنز میں حادثات کی روک تھام کانکنوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے شدید احتجاج کریں گے یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حاجی بشیر رند، قاسم خان، حاجی عزیز شاہوانی، محمد عمر جتک ، محمد حسین بنگلزئی اور آغا محمد سمیت دیگر بھی موجود تھےانہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منافع بخش ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیںاپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کیلئے اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے اس طرح کے ناروا اقدامات کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں میں ملازمین کو ڈی آر اے سمیت دیگر مراعات دی جارہی ہیں لیکن بلوچستان کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے پنشن اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو تین تین ماہ تک تنخواہیں ادا نہیں کی جاتی ہیںشہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے کیو ڈی اے کے ملازمین کو مستقل تعینات کیے جانے کے آرڈر دیئے جانے کے باوجود ان کو مستقل نہیں کیا جارہا بلکہ اس منافع بخش ادارے کو ختم اور ملازمین کو ریٹائر کیا جارہا ہےجسے تسلیم نہیں کیاجائے گا۔