• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی قلعہ سیف اللہ شہر اورگردونواح میں کھانے پینے کے مراکز کے خلاف کارروائیاں،11 میٹ شاپس اور 1 کولڈرنک شاپ مالکان کوجرمانے جبکہ 5 مراکز مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کئےجرمانہ کردہ میٹ شاپس کے خلاف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، گوشت کو صاف کپڑے یا جالی سے نامناسب طریقے سے ڈھانپنے، ریفریجریٹر کی حالت خراب ہونے و فریزر کے اندر خراب گوشت کی موجودگی، دکانوں کے باہر گردوغبار میں گوشت لٹکانے اور آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار کے استعمال پر ایکشن لیا گیاجبکہ کولڈرنک شاپ سے ایکسپائرڈ مشروبات، ریفریجریٹر کی نامناسب حالات پر ایکشن لیا گیا جبکہ 5 مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید