• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندل خوشدل خان تا ڈب کراس سڑک جلدتعمیر کرائی جائے، عبدالستار چشتی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے بندل خوشدل خان سے منزکی ڈب کراس تک سڑک کیلیے فنڈز منظور ہونے کے باوجود کام شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک کی ناگفتہ حالت کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہےکسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے علاقے کے عوام نے سڑک تعمیر نہ ہونے کے خلاف اجتجاج بھی کیا ہےمگر تاحال معاملہ جوں کاتوںہےانہوں نےسڑک کی جلدتعمیرکامطالبہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید