• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤس جاب شروع اور دیگر مطالبات تسلیم کیے جائیں، میڈیکل طلبا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجز کے فارغ التحصیل طلباء ڈاکٹر اسفند یار شیخ ، ڈاکٹر عبداللہ کاکڑ ، ڈاکٹر محمد عاقب اور ڈاکٹر عبداللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ جون 2026ء میں فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس کی فوری طور پر ہاؤس جاب شروع اور دیگر مطالبات تسلیم کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کریں گے یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ ہم خضدار ، لورالائی اور تربت کے میڈیکل کالجز سے جون 2006ء میں تعلیم حاصل کرکے فارغ ہوئے اور تاحال ہمارے لئے ہاؤس جاب کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا اگر فوری طور پر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پر امن احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید