• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ گوادرمیں نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جامعہ گوادر کے شعبہ کامرس کے زیرِ اہتمام نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد نئے طلبہ کو جامعہ کے تعلیمی و سماجی ماحول سے روشناس کرانا اور ان میں باہمی ہم آہنگی کا فروغ تھا تقریب میں رجسٹرار جامعہ گوادر ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات رحیم مہر، چیئرپرسن شعبہ کامرس زین العابدین، لیکچرر مجاہد حسین، دیگر فیکلٹی ممبران، سینئر طلبہ اور نئے داخل ہونے والے طلبہ نے شرکت کی چیئرپرسن شعبہ کامرس زین العابدین نے نئے طلبہ کو جامعہ گوادر میں تعلیمی سفر کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لیے تعلیمی محنت، نظم و ضبط، کردار سازی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں فعال شرکت ضروری ہے۔
کوئٹہ سے مزید