کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سریاب کے رہائشی فضل الرحمٰن نےپیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ میرا بیٹا ایک سال قبل گھر سے نکلا اور تاحال واپس نہیں آیا ، اسے تلاش کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن کوئی معلومات نہیں مل سکی اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔