کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر عصمت اللہ قریش نے کہا ہے کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا آئی ٹی پروگرام نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے یہ بات انہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اے آئی کورس کے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیعصمت اللہ قریش نے کہا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت تیزی سے ترقی کر رہی ہےجس کے باعث نوجوانوں کے لیے جدید آئی ٹی مہارتوں کا حصول ناگزیر ہو چکا ہےایسے پروگرام نوجوانوں کو نہ صرف جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کراتے ہیں بلکہ انہیں باعزت روزگار اور آن لائن آمدن کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور فلاحی اداروں کے اشتراک سے نوجوانوں کو معیاری فنی و تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گےانہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے اے آئی کورس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نوجوان نسل کو خود انحصاری کی جانب گامزن کرتے ہیں۔