کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بزنس کمیونٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ دو لاکھ افراد کو روزگار اور حکومت کو اربوں روپے کے ٹیکس دینے والی صابن کی صنعت بے تحا شہ درآمدات اوربڑھتی ہوئی اسمگلنگ کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے اور مقامی منڈی میں اسکا حصہ مسلسل کم ہو رہا ہے جس کا نوٹس لیا جائے بزنس کمیونٹی کے رہنمائوں سلیم رضا،ملک ندیم،تاج محمد ،رفیع اللہ اور دیگر نے کہا کہ ملک میں مختلف اقسام کے صابن کی کھپت تیرہ لاکھ ٹن سالانہ ہے اسی فیصد خام مال درآمد کیا جاتا ہے جبکہ بیس فیصد خام مال ملک میں دستیاب ہے خام مال کی درآمد میں بھی مسائل کا سامنا ہے جبکہ کئی ممالک تھرڈکنٹری کے ذریعے اپنا مال پاکستان میں ڈمپ کر رہے ہیں حکومت کو اس کیلئے اقدامات کرنا ہو نگے جس میں ا سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کو اولیت دینے کی ضرورت ہے۔