PTIکے 26سابق ارکان اسمبلی کا ق لیگ میں شمولیت کے لئے رابطہ

May 28, 2023

اسلام آباد (نیوز ایجنسی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو چھوڑنے والے26سابق ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کر لیا، آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا بھی مطالبہ ، ق لیگ نے چوہدری سرور کو رابطوں کی ذمہ داری دیدی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کرنیوالوں میں سابق ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا، چوہدری اخلاق سمیت دیگر شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان نے پارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا اور آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کا مطالبہ بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے چوہدری سرور کو رابطوں کی ذمہ داری دے دی ہے اور انہیں دوسری جماعتوں سے بات چیت کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔