نارتھ کراچی میں ملزمان باڑے سے 40 بکرے لے اڑے

May 28, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں ملزمان باڑے سے40بکرے لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے میں واقع باڑے میں مسلح ملزمان داخل ہوئے ،باڑے کے مالک حمزہ سعید نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان نے دو ملازموں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور واردات کی۔واردات میں 4 ملزمان ملوث ہیں۔ ایک ملزم نے ملازمین کو یرغمال بنایا جبکہ دیگر نے بکرے کھولے۔ملازمین کا دعویٰ عوی ہے کہ وہ ملزمان کی شناخت کرسکتے ہیں۔واردات کے بعد ملزمان باآسانی وہاں سے فرار ہوگئے۔