ڈی وی ایل اے عملہ اگلے ماہ 15 دن کی ہڑتال کرے گا

May 29, 2023

لندن (پی اے) ڈرائیورز این وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے) کا عملہ تنخواہوں، پنشن اور جائے کار کی صورتحال پر طویل تنازع کے حق میں اگلے ماہ 15 روز کی ہڑتال کرے گا۔ پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین (پی سی ایس) ممبر جوکہ سوان سی کے ٹی فیلن اور موریسٹن آؤٹ پٹ سروسز گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، 11 تا 25 جون کے دوران ہڑتالیں کریں گے، ان میں ڈی وی ایل اے اور دیگر حکومتی محکموں کے پرنٹ میٹریل سے وابستہ کارکن بھی شامل ہیں۔ پی سی ایس جنرل سیکرٹری مارک سرووٹکا نے کہا کہ ہم اپنے معقول مطالبات منوانے کیلئے وزرا پر دباؤ ڈالنے کے عمل سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں جس میں اخراجات زندگی کی بہتر طور پر نمٹنے کیلئے تنخواہوں میں ایک معقول اضافے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔