پولیس نے دریا سے ملنے والی لاش کی شناخت ظاہر کردی

May 29, 2023

لندن (پی اے) کمبریا پولیس نے دریائے کارلیزل سے ملنے والی لاش کی شناخت ظاہر کردی۔ کارلیزل سے تعلق رکھنے والے اس 15سالہ لڑکے کا نام لیوس مائیکل کرک پیٹرک ہے، جس کی لاش ہفتے کو ڈیڑھ بجے ڈوبنے کی اطلاع ایمرجنسی سروسز کو ملنے کے کچھ دیر بعد دریا سے نکال لی گئی تھی، ایمرجنسی اطلاعات اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا تھا، جس میں تین دیگر لڑکے بھی دریاکے پانی میں پھنس گئے تھے۔ ایک 14سالہ لڑکے کو ائرایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک لڑکے نے تیر کر اپنی جان بچائی جبکہ ایک لڑکے کو ریسکیو کرلیا گیا۔ کمبریا پولیس کی چیف سپرنٹیڈینٹ لیزا ہوگن نے ہفتہ کو کہا کہ یہ ایک غمزدہ کردینے والا حادثہ ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں صدمے کا شکار 15سالہ لڑکے کی فیملی کے ساتھ ہیں۔