ایاز میمن موتی والا دہشت گردی کے تمام مقدمات سے بری

May 29, 2023

کراچی(این این آئی)چیئر مین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن ایاز میمن موتی والا دہشت گردی کے تمام جھوٹے مقدمات میں باعزت بری ہوگئے، اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ایاز میمن موتی نے کہا کہ مجھ پر دہشت گردی کے جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات بنائے گئے تھے‘ اللّٰہ نے مجھے سرخرو کیا ‘عوامی حقوق کیلئے آوازبلندکرتارہوں گا‘ہائی کورٹ سندھ کے بنچ نے دہشت گردی کے مقدمات دہشت گردی عدالت سے ختم کر نے کے بعد سیشن کورٹ منتقل کر دیئے اور دو روز قبل ثبوتوں کی عدم دستیابی پر تمام جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوا،اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہناتھاکہ کراچی کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، شہرقائد کے لوگوں کو درست سرمایہ کاری کرنے کے لیئے مفت کونسلنگ کا کام کروں گا اور موتی ولاایکو مارکیٹنگ ،موتی والا نیوز ایجنسی اور مختلف پلیٹ فارم سے عوامی حقوق کے لیئے آواز بلند کرتا رہوں گا، جب تک زندہ ہوں لوگوں کی مدد کے سلسلے کو لیکر آگے بڑھاتا رہوں گا، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتا تھا اور لگاتا رہونگا ۔