• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم، میگا ڈکیتی ناکام، کھاد کی 1434 بوریاں برآمد، اہم ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بن قاسم پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی کھاد کی میگا ڈکیتی ناکام بناتے ہوئے 1434 بوریاں برآمد کر لیں اور 22 ویلر ٹریلر قبضے میں لے لیا ، اہم ملزم حاجی محمد بخش ولد حاجی نور محمد کو گرفتار کر لیا گیا ، مال مسروقہ کل مالیت مارکیٹ کے مطابق 2 کروڑ روپے سے زائد ہے ،پولیس کے مطابق یکم جولائی کو ایسٹرن انڈسٹریل زون بن قاسم میں واقع "یونائیٹڈ کموڈٹی" کے گودام پر مسلح ملزمان نے دھاوا بولا اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنایا، انہیں رسیوں سے جکڑا اور گودام میں موجود کھاد کی بوریاں ٹریلر میں لوڈ کرکے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید