کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن اور صوبائی کابینہ کے اراکین علامہ صادق جعفری،علامہ عمران دستی،علی نیئر،وقار زیدی،مولانا نور الحسن،زوار کربلائی اور دیگر کامجلس وحدت کے صوبائی سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت محرم الحرام کے انتظامات میں مکمل طور پر ناکام نظر آئی اندرون سندھ کے اضلاع میں ابھی تک مجالس و جلوس کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا تو دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے لوگ فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، سندھ حکومت محرم الحرام میں مختلف مقامات پر لگنے والی سبیلوں کو مسلسل بند کرواتی رہی اور عزاداروں پر ایف آئی آر کاٹتی رہی جس سے عزاداروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔