• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر نے بلدیہ ٹاؤن میں جدید کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کردیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ ٹاؤن میں جدید کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کردیا ، انہوں نے کمیونٹی سینٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سہولتوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ ماضی میں شہریوں کے لیے سماجی تقریبات، تعلیمی پروگراموں اور دیگر عوامی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے مناسب سہولتیں میسر نہیں تھیں ، موجودہ بلدیاتی قیادت اس کمی کو دور کرنے کے لیے مختلف ٹاؤنز اور یونین کونسلوں میں جدید کمیونٹی سینٹرز قائم کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید